سندھ میں سمندر کی ساحلی پٹی کو ہرلحاظ سے محفوظ بنانیکے لیئے مجموعی پولیس اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر یقینی بنایا جائے: آئی جی سندھ کاسانحہ  گڈانی کا نوٹس لئے جانے پر ہدایات

 
0
307

کراچی، جون 23 (ٹی این ایس):آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے گڈانی بلوچستان کے سمندر میں مبینہ طور پر 17افراد کے ڈوبنے کے واقعہ کے تناظر میں پولیس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ سندھ میں سمندر کی ساحلی پٹی کو ہرلحاظ سے محفوظ بنانیکے لیئے مجموعی پولیس اقدامات کو تھانہ جات کی سطح پر یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے عائد دفعہ 144 پر عمل درآمد سختی سے کرایا جائے اور اس حوالے سے عوام کو باقاعدہ آگاہی دی جائے

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے حوالے سے اختیار کردہ حکمت عملی ولائحہ عمل میں کوئی بھی غفلت یا لاپروائی ناقابل برداشت ہوگی۔