واہ میں شوہر کےہاتھوں بیوی قتل، ناراض بیوی کو منانے گیا  اور منانے کے بجائے گولی ماردی

 
0
449

واہ، جون 23 (ٹی این ایس):   تھانہ واہ صدر کی حدود میں شوہر نے ناراض  بیوی کو  قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق واہ کینٹ گھٹیا کی رہائشی فاطمہ اپنے  شوہر انعام ساکنہ  حسن ابدال سے ناراض ہوکر والدین کے گھر گئی تھی۔ انعام اللہ جو ایک رکشہ ڈرائیور ہے اسے منانے اس کےمیکے گیا تاہم  ناکام ہواجس پر  دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی ا ور اسی دوران انعام نے طیش میں آکر 30 بور پستول سے 30 سالہ فاطمہ پر گولی چلادی۔ ایک گولی اسکے کندھے اور دوسری بازوں پر لگی فاطمہ کو ٹی ایچ کیو حسن ابدال پہنچایا گیا جہاں وہ  زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوگئی۔

رکشہ ڈرائیور انعام اللہ تاحال فرار ہے۔واقع کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہ کی جاسکی۔