عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور قبل از وقت ہیں‘ترجمان الیکشن کمیشن

 
0
379

اسلام آباد مئی 9(ٹی این ایس) الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا بدھ کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ سے متعلق میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد اور قبل از وقت ہیں ترجمان نے کہا کہ ایسی کوئی تجویز ابھی تک زیر غور نہیں آئی ۔