عمران خان ہویا علیم خان،شکست دوں گا، لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور ہمیشہ رہے گا: ایاز صادق

 
0
315

لاہور، جون  23(ٹی این ایس):  پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سردار ایازصادق نے کہا ہے کہ میرا انتخابی مقابلہ عمران خان سے ہویا علیم خان سے ہوشکست دوں گا، لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور ہمیشہ رہے گا، این اے 129میں منظم انتخابی مہم چلا رہاہوں۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی این اے 129سے امیدوار تھا اور اب بھی اسی حلقے سے امیدوار ہوں۔میرے مقابلے میں عمران خان ہویا علیم خان شکست دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں این اے 129میں منظم انتخابی مہم چلا رہا ہوں۔انہوں نے مخالفین پرواضح کیا کہ لاہور مسلم لیگ ن کا قلعہ تھا اور ہمیشہ رہے گا۔

واضح رہے الیکشن 2013ء میں سردار ایازصادق کے مقابلے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے الیکشن لڑا تھا جس میں  عمران خان کوبڑے ماجن سے شکست ہوئی تھی۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل ہی علیم خان نے ایز صادق پر لفظی وار کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ  ان کی ایک افطار پارٹی سے ہی گھبراگئے ہیں جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تھی۔