مظفرگڑھ سے کھربوں کے اثاثے رکھنے والا امیدوارمیدان میں

 
0
308

اسلام آباد،24جون (ٹی این ایس ):عام انتخابات کیلئے مظفرگڑھ سے ایک ایسا امیدوار بھی سامنے آیا ہے جس کے اثاثے کھربوں میں ہیں لیکن اس کھرب پتی امیدوار نے کبھی ٹیکس نہیں دیا۔الیکشن 2018 کیلئے سب سے زیادہ اثاثے ظاہر کرنے والے امیدوارمیاں محمد حسین نے کاغذات نامزدگی میں سب سے زیادہ چار کھرب روپے سے زائد اثاثے ظاہر کردیے۔قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں این اے182 اور پی پی 270 سے امیدوار محمد حسین کےاثاثوں کی کل مالیت 4 کھرب 3 ارب 70 کروڑ روپے ہے۔ کاغذات نامزدگی میں وہ اثاثے بھی ظاہر کیے ہیں جن کا اب تک قبضہ بھی نہیں ملا ۔امیدوار کا کہنا ہے کہ کھربوں کی زمین پر 88 سال بعد عدلیہ نے حق میں فیصلہ دیا۔زمینوں کے حصول کیلئے کوشش کررہا ہوں، والدہ میرےساتھ رہتی ہیں اس لیےانھوں نےسب میرے نام کردیا۔
میاں محمد حسین کے مطابق وہ اپنے بہن بھائیوں کوبھی حصہ دیں گے۔