ابھی احتساب شروع نہ ہوا شریف خاندان کی چیخیں نکل گئیں: زرداری

 
0
322

لاہور، جنوری 23 (ٹی این ایس): سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے،ان کی تو صرف نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئی ہیں
سابق صدر آصف زرداری نے لاہور میں پارٹی رہنماوں کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کہا کہ شریف خاندان کا ابھی احتساب شروع نہیں ہوا اور نیب کے نوٹس پر ہی چیخیں نکل گئیں جبکہ پیپلز پارٹی نے کئی دہائیوں تک نیب کو بھی بھگتا اور نواز شریف کے احتساب الرحمان کا بھی مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شریف اس لئے چیخ رہے ہیں کیونکہ ان کی کرپشن کا عالمی نیٹ ورک بے نقاب ہونے والا ہے۔
آصف زرداری نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان کی کرپشن کا جال مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکہ، امریکہ اور یورپ تک پھیلا ہوا ہے۔