زینب کےقاتلوں کوسرعام پھانسی دینےکی درخواست لاہورہائی کورٹ میں دائر

 
0
484

لاہور،جون24(ٹی این ایس):زینب کے قاتل کوسرعام پھانسی دینےکےلیےلاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔درخواست مقتولہ زینب کے والد حاجی امین انصاری کی جانب سے دائر کی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سزائے موت کے خلاف مجرم عمران کی تمام اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں۔سفاک مجرم کو سرعام پھانسی کی سزا دینے کا حکم جاری کیا جائے۔واضح رہےکہ انسداددہشت گردی لاہور کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عمران کو چار مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔سزا کے خلاف مجرم عمران کی ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ سے اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں۔