الیکشن2018،متحدہ مجلس عمل نے بھی اپنے پتے ظاہر کردیئے

 
0
275

کراچی،جون24(ٹی این ایس):الیکشن 2018 کیلئے متحدہ مجلس عمل نے کراچی کی تمام قومی اور صوبائی نشستوں پر امیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ عام انتخابات 2018 کیلئے متحدہ مجلس عمل کی جانب سے 21 قومی اسمبلی اور 44 صوبائی نشتوں کیلئے ٹکٹ جاری کیے گئے۔متحدہ مجلس عمل کے سیکریٹری لیاقت بلوچ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کراچی کی سیٹوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پشاور میں جلسے کے بعد اٹھائیس جون کو کراچی میں علماء کنونشن ہوگا،جب کہ انتیس جون کو ملتان میں جلسہ اور آٹھ جولائی کو کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی اور اس کے شہری اچھی قیادت کے متلاشی ہیں اور متحدہ مجلس عمل وہ قیادت فراہم کرے گی۔