لاہور اگست3.(ٹی این ایس ) ڈپٹی کمشنر لاہور سمیرا حمد سید نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ لاہور 70 واں یوم آزادی بھرپور ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل ، سول ڈیفنس، سوشل ویلفیئر ، محکمہ ایجوکیشن ، محکمہ سپورٹس اور دیگر متعلقہ محکموں نے اپنی یوم آزادی کے حوالے سے سرگرمیوں کو حتمی شکل دے دی ہیں۔ انہوں نے کہا یوم آزادی کے حوالے سے یہ تقریبات اگست کے پورا ماہ جاری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے کہا ہے کہ وہ یوم آزادی کے حوالے سے تمام تقریبات کی خود مانیٹرنگ کریں گے اور اس ضمن میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے بتایا کہ یوم آزادی کی مرکزی تقریب حضوری باغ میں ہو گی جہاں پر قومی پر چم لہرایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر میوزیکل ایونٹ کا انعقا د کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مختلف مقامات پر یوم آزادی کے حوالے سے کیمپس لگائیں جائیں گے جہاں پر ساؤنڈ سسٹم اور اور ایس ایم ڈیز لگائی جائیں گی۔انہوں کے کہا کہ شہر کے انڈر پاسز اور اہم چوکوں کو سجایا جائے گا اور شہر بھر میں یوم آزادی کے حوالے سے بینرز اور سٹیمرز لگائیں جائیں گے اور تحریک آزادی پاکستان کے ہیروز کے پورٹریٹ بھی آویزاں کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر محکمہ سول ڈیفنس ریلی کا انعقاد کرے گا اور مشعل بردار ریلی بھی نکالی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے بتایا کہ لاہور ایجوکیشن اتھارٹی یوم آزادی کے حوالے سے مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کر ے گی۔انہوں نے کہا سکولوں میں صفائی ستھرائی کا دن منایا جائے گا اور سکولوں کو سجایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں تحریک آزادی پاکستان کے حوالے سے بچوں کو خصوصی لیکچر ز دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرائمری ، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائی سکولوں میں پودے لگائے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ سکولوں میں ملی نغموں، تقریروں اور کوئز کے مقابلہ جات ہونگے۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے بتایا کہ محکمہ سپورٹس یوم آزادی کے موقع پر شہر میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات منعقد کروائیں گا اور یہ مقابلہ جات شہر کے مختلف مقامات پر ہونگے ان مقابلہ جات میں فٹ بال، بیڈمنٹن،کراٹے، ٹائیکوئنڈو، ہاکی، رولر سکیٹنگ، ٹگ آف وار، سائیکلنگ، وشو، ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور سمیر احمد سید نے والدین سے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو یو م آزادی کے دن ون ویلنگ نہ کرنے کی سختی سے تلقین کریں اور اُن سے کہیں کہ وہ ون ویلنگ کی بجائے یوم آزادی کی دیگر تقریبات میں بھر پور ملی جوش و جذبہ کے ساتھ حصّہ لیں۔ڈی سی لاہور سمیر احمد سید نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے قومی تہواروں کو جو ش و جذبے کے ساتھ منا تی ہیں۔لہٰذا زندہ دلانِ لا ہور بھی اس دن کو جو ش و جذبہ اور پاکستان سے بھر پور محبت کے حساس سے سر شار ہو کر منائیں۔