نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا‘ شیخ رشید

 
0
577

راولپنڈی،جون24(ٹی این ایس): عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کوپیسوں سے نہیں خرید سکتا۔تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 60 اور 62 کا دورہ الیکشن مہم کا حصہ ہے۔سیخ رشید نے کہا کہ قلم دوات اوربلا الیکشن میں کامیاب ہوگا، حالات جیسے بھی ہوں الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف قبضہ اورڈرگس ڈیلرگروپ ہے، عدالت سے صادق وامین قرارپائے، ایفیڈرین کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کوئی بھی شخص پنڈی والوں کوپیسوں سے نہیں خرید سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آمروں کے خلاف سب سے پہلے ہم نکلے اور نوازشریف کوعوامی مسلم لیگ نے گھربھیجا۔سابق وزیرداخلہ کے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان تمام آزاد امیدواروں کا لیڈر ہوگا۔