علی ظفرکا ہتک عزت کا دعویٰ:عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

 
0
340

لاہور جون 25(ٹی این ایس): گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت کے دوران عدالت نے میشا شفیع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکار علی ظفر کے گلوکارہ میشاشفیع کیخلاف ہتک عزت دعویٰ کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی ۔جس میں درخواست گزارعلی ظفر نے موقف اپنایا کہ میشاشفیع نے ہراساں کرنے کیلئے بے بنیادالزامات عائد کیے ،ان کے الزامات سے شہرت متاثرہوئی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت میشاشفیع کو 100 کروڑروپے ہرجانہ اداکرنےکاحکم دے۔سیشن کورٹ نے گلوکارہ میشاشفیع کو علی ظفر کےخلاف بیان بازی سے روکتے ہوئے نوٹس پر جواب طلب کرلیا۔