سلطان آباد میں منشیات کادھنداعروج پر

 
0
453

کراچی جون 26(ٹی این ایس) سلطان آباد منشیات کی کھلی منڈی بن گیا،حاجی کیمپ پر پولیس کی سرپرستی میں چلنے والے اڈے سے شہر بھر میں منشیات سپلائی کی جارہی ہے ،شیشہ کیفوں کی آڑمیں بھی منشیات فروخت کی جارہی ہے۔ یوسی چیئرمین اور علاقہ مکینوں کی جانب سے بار بار توجہ دلانے کے باوجود اعلیٰ حکام واقعہ کانوٹس نہیں لے رہے ہیں ،سلطان آبادسے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سلطان آباد میں واقع نئے حاجی کیمپ کے سامنے واقع ایک ہوٹل کراچی میں منشیات فروشی کے سب بڑا اڈے میں تبدیل ہو گیا،ا س اڈے کو علاقہ پولیس کے علاوہ پولیس ہی کے دیگر ڈپارٹمنٹ کی بھی سرپرستی بھی حاصل ہے ،اس اڈے کی وجہ سے پورا سلطان آباد منشیات کی ایک کھلی اور بڑی منڈی میں تبدیل ہوگیاہے اور منشیات فروش پورے سلطان آبادمیں کھلے عام منشیات فروخت کرتے نظر آتے ہیں علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سلطان آباد میں منشیات فروشی میں سرکاری افراد میں بھی ملوث ہے اورپولیس کی سرپرستی میں منشیات کاکام عروج پرہے۔ دکانوں پرکھلے عام گٹکے بھی مل رہے ہیں۔اس کے علاوہ سٹے بازوں کابھی بھرمار ہیں