این اے 53:آراو کا فیصلہ کالعد م قرار، عمران خان کو الیکشن میں حصہ لینے کے اجازت مل گئی

 
0
446

اسلام آبادجون 27(ٹی این ایس) ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 53سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔تفصیلات کے مطابق این اے53سے عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس محسن اختر کیانی نے کی ۔اس موقع پر عمران خان ذاتی حیثیت میں ٹربیونل کے سامنے پیش ہوئے اور کاغذات نامزدگی فارم کا این خانہ خود پر کیا۔ انہوں نے شق این میں اپنی 3خدمات درج کیں ، جن میں نمل یونیورسٹی ،کینسرہسپتال اور عوام کو آئینی حقوق کی جدوجد کا شعور دینے کا ذکر کیا۔جس پر ایپلٹ ٹربیونل نے این اے 53آر او آفیسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے عمران خان کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔ ٹربیونل کا کہنا تھا کہ آر او نے حقائق کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔واضح رہے کہ حلف نامہ کودرست طریقے سے پر نہ کرنے پر عمران خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے تھے۔جبکہ گزشتہ روزایپلٹ ٹربیونل اسی حلقے سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی بھی منظور کر چکا ہے ۔