فیصل آباد کے حلقہ میں پولنگ اسٹیشن اور بوتھ کی تعداد ……

 
0
5424

فیصل آباد جون 27(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات 2018 کے سلسلہ میں ضلع بھر کے مردو خواتین ووٹرز ، پولنگ اسٹیشنز اور پولنگ بوتھ کی حتمی لسٹ جاری کر دی گئی ہیں ضلع بھر میں 44 لا کھ سے زائد مردوخواتین اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے جبکہ سب سے زیادہ ووٹر ز کی تعداد قومی اسمبلی کے حلقہ 102 میں ہے ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں قومی اسمبلی کی 11 اور صوبائی اسمبلی کی 22 نشستوں کو نئی حلقہ بندیوں کے بعد تبدیل کر دیا گیا نئی حلقہ بندیوں میں قومی اسمبلی 10 اور صوبائی اسمبلی کی 21 نشستیں ہیں عام انتخابات 2018 میں صنعتی شہر کی سیٹوں پر تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے اپنے امیدوارمیدان میں اتار دیئے ہیں تاکہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی جاسکے الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری ہو نے والی لسٹوں کے مطابق ضلع بھر میں کل 4477338 مردوخواتین الیکشن 2018 میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے ضلع میں کل 3764 پولنگ اسٹیشن اور 10177 پولنگ کے بوتھ قائم کیے گئے ہیں عام انتخابات 2018 کے الیکشن میں 35 ہزار سے زائد کا عملہ الیکشن ڈیوٹی سرانجام دے گا

ذرائع نے مزید بتایا کہ حلقہ 101 میں 257320 مرد اور 201948 خواتین ووٹرز جبکہ 360 پولنگ اسٹیشن اور 1016 پو لنگ بوتھ حلقہ 102 میں 275207 مرد اور 223988 خواتین ووٹرز جبکہ 374 پولنگ اسٹیشن اور 1092 پولنگ بوتھ حلقہ 103 میں 247572 مرد اور 187359 خواتین ووٹرز اور382 پو لنگ اسٹیشن اور 962 پو لنگ بوتھ حلقہ 104 میں 273686 مرد اور 220132 خواتین ووٹرز جبکہ 398 پولنگ اسٹیشن اور 1063 پو لنگ بوتھ حلقہ 105 میں 244178 مرد اور 196241 خواتین ووٹر ز جبکہ 376 پو لنگ اسٹیشن اور 960 پولنگ بوتھ حلقہ 106 میں 232884 مرد اور 182612 خواتین ووٹرز جبکہ 363 پو لنگ اسٹیشن اور 1000 پو لنگ بوتھ حلقہ 107 میں 238491 مرد اور 194911 خواتین ووٹرز جبکہ 363 پولنگ اسٹیشن اور 1044 پولنگ بوتھ حلقہ 108 میں 238705 مرد اور 195878 خواتین ووٹرز جبکہ 394 پو لنگ اسٹیشن اور 1081 پو لنگ بوتھ حلقہ 109 میں 226687 مرد اور 194080 خواتین ووٹرز جبکہ 372 پو لنگ اسٹیشن اور 928 پولنگ بوتھ حلقہ 110 میں 243399 مرد اور 202060 خواتین ووٹر زجبکہ 382 پولنگ اسٹیشن اور 1031 پولنگ بوتھ شامل ہیں فیصل آباد کی قومی و صوبائی اسمبلی کی کل 31 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کیلئے 833 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران کو جمع کروائے تھے جن میں 774 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منطور جبکہ 59 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسران نے مختلف اعتراضات لگا کر مسترد کر دیئے گئے تھے ۔