الیکشن کمیشن کے عملہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود

 
0
287

مردان جون 27(ٹی این ایس)کسی کو بھی نقص امن کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔الیکشن کمیشن کے عملہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈیوٹی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ضلعی پولیس اور پاک فوج کے جوان جمہوری عمل کو مضبوط کرنے اور انتخابی سلسلے کو ہر لحاظ سے پُر امن بنانے کیلئے چاق و چوبند رہینگے۔عوامی الیکشن کیمپ پولنگ اسٹیشن سے شہری علاقوں میں 100میٹراور دیہات میں 400میٹر دور رکھا جائیگا۔عام انتخابات کے پُر امن انعقاد کیلئے ضلع بھر میں دفعہ 144کے تحت اسلحے کی نقل و حرکت اور نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمودکا ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کیساتھ میٹنگ منعقد ہوا، جس میں تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ او ز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اورقیام امن برقرار رکھنے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے پولیس افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔تھانہ جات کے عملے کو عوام الناس کیساتھ اخلاق اور دوستانہ رویہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ پولیس فورس کی امیج میں مزید نکار پیدا ہوسکے ۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام پولیس افسران و اہلکار اپنے خود کے حفاظت کو بھی یقینی بنائیں، دوران ڈیوٹی کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے مردان پولیس کی خدمات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور قیام امن کیلئے کاروائیوں کو مزید فعال اور بہتر بنانے کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔اس کے علاوہ انہوں کہا کہ معزز شہریوں کی عزت و آبرو کی لاج رکھا جائے ۔عوام الناس آزادانہ ، صاف و غیر جانبدار اور پُر امن پولنگ کیلئے ضلعی پولیس ،سیکورٹی فورسز اور الیکشن عملے کیساتھ تعاون کر کے مہذب شہری ہونے کا فریضہ ادا کریں۔