صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی مشترکہ پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ،نا جائز اسلحہ بر آمد

 
0
297

لاہور جون 27 (ٹی این ایس)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ کی مشترکہ پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی و موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو روکنے پر ان سے ناجائز اسلحہ برآمدہونے کی وجہ سے مقامی تھانہ کی پولیس کے حوالے کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے پٹرولنگ اور سنیپ چیکنگ کے دوران گارڈن ٹاﺅن کے علاقہ سے مشکوک کا ر اور بادامی باغ کے علاقہ سے موٹر پر سوار مشکوک افراد جن کے نام دانیال، کامران اور محمودہیں کو روکنے پر ان کے قبضہ سے 02رائفلیں،02پسٹل، میگزینز ودرجنوں گولیاں برآمدہوئیں، ملزمان اپنے اسلحہ کے حوالہ سے کوئی بھی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے جس پرانہیں ان کے مقامی تھانہ جات کی پولیس کے حوالے کردیا۔