ہربنس پورہ کے علاقہ میں ٹرانسفارمر لگانے کا تنازعہ ،دوگروپوں میں فائرنگ 6افراد زخمی

 
0
412

لاہور جون 27 (ٹی این ایس)ہربنس پورہ کے علاقہ میں ٹرانسفارمر لگانے کا تنازعہ ،دوگروپوں میں فائرنگ ہونے پر 6افراد زخمی ہوگئے ۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرتے ہوئے زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ریسکیو کی مدد سے مقامی ہسپتال منتقل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقہ سلامت پورہ ڈیری محلہ میں یوسف اور محسن نامی افراد کے درمیان اپنے گھر کے آگے ٹرانسفارمر نہ لگوانے پرپہلے تو تلخ کلامی ہوئی پھر اس کے بعد دونوں گروپوں کے مابین فائرنگ شروع ہوگئی جس سے 6راہگیر زخمی ہوگئے ان زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں ان کا علاج معالجہ جاری ہے ۔اس واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کرتے ہوئے ملزمان یوسف اور محسن کو حراست میںلے لیاتاحال ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہوسکا ۔