ایف آئی ا ے کی کاروائی خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کر نے والا ملزم گرفتار

 
0
477

لاہور جون 27 (ٹی این ایس) صوبائی دارلحکومت میں ایف آئی ا ے نے کاروائی کرتے ہوئے خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کر نے والے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے ٹیم نے شالیمار کے علاقے میں کارروائی، لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے حمزہ نامی شخص کو گرفتار کرلیا۔ملزم کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ سے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر برآمد کر لیںجن کی مدد سے وہ لڑکیوں کو بلیک میل کر تا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس سے تفتیش شروع کردی ۔