قومی اسمبلی کے حلقہ232 ٹھٹھہ کی امیدوار رابیعہ جوکھیو نے الیکشن لڑنے کا باضابطہ  طور پر اعلان

 
0
368

حکومت کہتی ہے کہ کوہستان کا کوئی رکارڈ نہیں، ذوالفقار آباد اور کوہستان کے املاک مقامی افراد کی ہے ان پر انکا حق ہے قومی اسمبلی میں پہنچ کر ٹھٹھہ کے باسیوں کا مقدمہ لڑوں گی: پریس کانفرنس

ٹھٹھہ، جون 27 (ٹی این ایس):قومی اسمبلی کے حلقہ232 ٹھٹھہ کی امیدوار رابیعہ جوکھیو نے الیکشن لڑنے کا باضابطہ  طور پر اعلان کردیا ہے۔ اس ضمن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے، عوام کے ساتھ جینا مرنا ہے، ٹھٹھہ کے عوام کامیابی سے ہمکنار کریں، حکومت سندھ اور اور بااثر افراد کے ہاتھوں لوٹی املاک واپس ورثا کے حوالے کریں گے، ملکہ وکٹوریہ کے دور اقتدار میں بومبی ریزڈنسی کے تحت بنایا گیا، 1925 کا رکارڈ عوام کو تحفہ کے طور پرپیش کروں گی، ٹھٹھہ اور کوہستان کی زمینوں کا ریکارڈحکومت سندھ نے غائب کرکے عوام کو کنگال کردیا ہے کروڑوں اور اربوں کی املاک سے مقامی لوگوں کو محروم کیا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ  حکومت کہتی ہے کہ کوہستان کا کوئی رکارڈ نہیں، ذوالفقار آباد اور کوہستان کے املاک مقامی افراد کی ہے ان پر انکا حق ہے قومی اسمبلی میں پہنچ کر ٹھٹھہ کے باسیوں کا مقدمہ لڑوں گی عوام کے سلب حقوق دھلیز پر دلائیں ملکہ وکٹوریہ کا رکارڈ عوام کو تحفہ کے طور پر فراہم کروں گی ساتھ قیمتی املاک پر قابضین سے ٹھٹھہ کی عوام کو چھٹکارا دلاؤں گی۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ کے کوہستان علاقوں کی زمینون پر نظر رکھنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی اربوں روپے املاک مقامی افراد کے اثاثہ جات ہیں جن پر ہاتھ صاف کرنے نہیں دیں گے عوام اپنے حقیقی نمائندوں اور ترجمان کو وؤٹ دیں تاکہ وہ قومی اسمبلی میں پہنچ کرعوام وؤٹ اور تقدس کو بحال کریں بوگس رکارڈ ترتیب دینے والوں کو عدالت کے ذریعے سخت سزا کے عمل سے گزاریں گے اور محترمہ کی شہادت کے موقع پر جلائے گئے رکارڈ کی ازسرے نو تحقیقات کرواکے ملوث افراد کا تعین کروائیں گے قلت آب کی سنگین صورتحال سے نبرآزما ہونے اور کوھستان میں خشک سالی سے نمٹنے کیلئے جامعہ منصوبے پیش کریں گے جس سے علائقے میں خوشحالی کے نئے باب کا آغاز ہوگا.