منگھوپیر پولیس  کی کاروائیاں، ایرنی  ڈیزل سمگلر  اور گھٹکا و  منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا

 
0
472

کراچی، جون 28 (ٹی این ایس): منگھوپیر پولیس نے تین الگ الگ کاراوئیوں میں ایرنی  ڈیزل سمگلر  اور گھٹکا و  منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ ڈاکٹر رضوان احمد پی ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے دفتر سے ان کاروئیوں سے متعلق تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگھوپیر حاجی ثنااللہ کی کاروائی 4ملزمان گرفتار، پہلی کاروائی ناردرن بائی پاس کے قریب بلوچستان سندھ سرحد کے قریب کچے راستے میں کی گئی جسکے نتیجے میں ایرانی ڈیزل کی اسمگلنگ ناکام بنائی گئ، کاروائی کے نتیجے میں 6000لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ ملزم ٹینکر نمبر TKB896 کے ذریعے ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کررہا تھا ۔

دوسری کاروائی کے نتیجے میں مضر صحت گٹکا جیم سپلائی کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے ۔شوکت اور محمد یوسف نامی ان  ملزمان کے پاس سے مضر صحت جیم گٹکا برآمد کیا گیا۔ ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 207/18 بجرم دفعہ 269/270/34 درج کر لیا گیا۔

تیسری کاروائی میں دو منشیات فروش ملزمان گرفتار کئے گئے ۔ملزم رفیق ولد شاہ داد کے قبضے سے 320جبکہ ملزم فرید ولد خان محمد کے قبضے سے 250گرام چرس برآمد  کی گئی۔ملزمان کیخلاف مقدمہ الزام نمبر 208/18 بجرم دفعہ 6/9B درج کر لیا گیا۔