تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 35 سے زائد زخمی

 
0
353

راجن پور28 جون(ٹی این ایس) جام پور انڈس ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زرائع کے مطابق راجن پورکے قریب پشاور سے کراچی آنے والی بس انڈس ہائی وے جام پور بوائز کالج کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 35 سے زائد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق پشاور سے ہے ان میں سے 2 کی شناخت معروف اور سعید محمد کے نام سے ہوئی ہے۔حادثہ کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے زخمیوں کو تحصیل اسپتال جام پورمنتقل کیا جہاں تشویشناک حالت کی وجہ سے 14 زخمیوں کو ڈیرہ غازیخان اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ زخمیوں میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔