جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا

 
0
3218

اسلام آباد28 جون(ٹی این ایس) پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس یحییٰ آفریدی نے بطورسپریم کورٹ جج کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہوئی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثاران سے حلف لیا۔تقریب میں سینئر جج، وکلا اور ان کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے پر فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں۔ معزز جج سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے سربراہ بھی رہے ہیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے مارچ 2018 میں سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کےخلاف سنگین غداری کیس کی سماعت سے معذرت کرلی تھی جس کے سبب بنچ ٹوٹ گیا تھا۔جسٹس یحییٰ آفریدی 2016 میں چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ مقرر ہوئے تھے۔