نوشہرہ ،خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

 
0
256

نوشہرہ28 جون(ٹی این ایس) نوشہرہ میں کرچی سےآنے والی مسافر خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کے الزام میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد کو گرفتار کرکے سینئرسول جج کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ایس پی انوسٹی گیشن افتخار علی شاہ کے مطابق گزشتہ روز متاثرہ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات کراچی سے نوشہرہ پہنچی تھی کہ دو پولیس اہلکار اسے پناہ دینے کے بہانے ساتھ لعل بلڈنگ لے گئے ۔بلڈنگ میں کانسٹیبل یاسر، کا نسٹیبل شاہ سوار، اور ان کے ساتھی ظہور نے خاتون سے باری باری زیادتی کی۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کو آج سینئر سول جج عاصم خان کی عدالت میں پیش کرکے دو روزہ جسمانی ریمانڈ حا صل کرنے کے بعد ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پشاور روانہ کردیا جبکہ متاثرہ خاتون کو دارالامان میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے دونوں پولیس اہلکاروں کو ملازمت سے بھی برطر ف کر دیا ہے۔