لاہور :3 افراد کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، ملزم گرفتار

 
0
302

لاہور28 جون(ٹی این ایس) لاہور میں چند روز قبل غالب مارکیٹ کے علاقے میں ہونے والے 3 افراد کے قتل کی گتھی سلجھ گئی، پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق 14 جون کو غالب مارکیٹ کے علاقے میں ا یک گھر میں ندیم، اس کی بیوی نیلم اور بچے فائق کے قتل میں ملوث ملزم عباس کو حراست میں لے لیا گیا ہےجو مقتولہ نیلم کا بہنوئی ہے۔عبا س نے ایک ساتھی کے ہمراہ یہ واردت کی جس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔پو لیس ذرائع کے مطابق ملزم عباس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر قتل کی یہ واردات انجام دی۔ملزم نے اقبال جرم کر لیا ہے، تینوں کو گھر کے کمرے میں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔