ایف آئی اے سائبرکرائم لاہور نےسنگر/قوال افتخارعلی عرف جوجی علی خان اور جعلی صحافی اصباح بیگ کو بلیک میلنگ اور سائبرکرائم ایکٹ میں گرفتار کر لیا

 
0
819

اسلام آباد فروری 12 (ٹی این ایس): جوجی علی خان جعلی صحافیوں، اصباح بیگ اور قاضی طارق کے ساتھ مل کر اوورسیزپاکستانی حسن ابرار کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبریں بنا کر بلیک میل کرتےتھےاورخبریں روکنےکی مدمیں 50 کروڑ روپےکا مطالبہ کرتےتھے۔
ذرائع کےمطابق اس گھناؤنےکھیل کی ماسٹر مائینڈ اصباح بیگ نے جوجی علی خان اورجعلی صحافی قاضی طارق کےساتھ مل کر کروڑپتی بننےکی منصوبہ بندی کی اور اوورسیزپاکستانی حسن ابرار کو صحافی بن کر جھوٹی اور من گھڑت خبریں بناکر وٹس ایپ کیں اور فون کالز پر خبریں روکنےاور وائرل نہ کرنےکی مد میں (50)پچاس کروڑ کا مطالبہ کیا، بلیک میلنگ کا یہ سلسلہ تین ماہ سےجاری تھا، اوورسیز پاکستانی کو پچاس کروڑ کا مطالبہ دبئی فون کالز کرکےبھی کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانی نے فون کالز ریکارڈ کیں اور وٹس ایپ میسجیز کےہمراہ پاکستان آکر ایف آئی اے سائبرکرائم میں شکایت درج کروائی جس پر کاروائی کرتےہوئے سنگر/قوال جوجی علی خان اور جعلی صحافی اصباح بیگ کوگزشتہ شب گرفتار کر لیا گیا۔ دونوں کو آج ریمانڈ کے لئیےعدالت میں پیش کیا جائےگا۔