فیصل محمود عرف نفسیاتی اور سید محمد علی رضوی کی اندرون سندھ منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت11جولائی تک ملتوی

 
0
490

کراچی 28جون(ٹی این ایس )سندھ ہائیکورٹ میں ولی خان بابر قتل کیس میں مجرم فیصل محمود عرف نفسیاتی اور سید محمد علی رضوی کی اندرون سندھ منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت، عدالت نے کیس کی سماعت11 جولائی تک ملتوی کردی۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں ولی خان بابر قتل کیس میں مجرم فیصل محمود عرف نفسیاتی اور سید محمد علی رضوی کی اندرون سندھ منتقلی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی عدالت میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ اس کیس کا ٹرائل سکھر میں ہوا اور اب کیس لاڑکانہ میں زیر سماعت ہے عدالت میں مجرم محمدعلی رضوی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ ہماری فیملی کراچی میں ہے لاڑکانہ جانے میں بہت ہی مشکل ہوتی ہے میرے والد کو سزا بھی مل چکی ہے انکو کراچی منتقل کیا جائے عدالت کا درخواست گزارکو کہنا تھا کہ آپ کا کوئی وکیل نہیں ہے قانونی بات کیسے ہوگی جبکہ عدالت میں فیصل موٹا کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ درخواست دائرکیے سال ہوگیا ہے اس مدت میں سگے بھائی سمیت دو رشتہ دار انتقال کر چکے مجھے لاڑکانہ جانے میں مشکلات ہوتی ہیں ہمیں لاڑکانہ میں جان کا خطرہ ہے سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ کراچی سینٹرل جیل میں قیدیوں کے رکھنے کی گنجائش نہیں اور مجرموں کو سینٹرل جیل پرحملے کے خدشہ کے پیش نظر سکھر جیل منتقل کیا گیا تھا جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ سینٹرل جیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کے باعث سیکیورٹی کے خدشات موجود ہیں ولی خان بابر قتل کیس طویل عرصے خوف و دہشت کی علامت بنا رہا ولی خان قتل کیس میں مجرموں کے خلاف گواہی دینے والے متعدد گواہان اور وکلا کو قتل کر دیا گیا عدالت نے درخواست کی مزید سماعت گیارہ جولائی تک ملتوی کردی واضح رہے کہ تمام مجرموں کو انسداد دہشتگری عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اورعمر قید کی سزائیں سنائی تھیں