کسٹمز انٹیلی جنس نے کارروائی کے دوران 64 کلوگرام چرس برآمد کر لی ،ملزم فرار

 
0
355

پشاور جون 29(ٹی این ایس)کسٹمز انٹیلی جنس نے جی ٹی روڈ پرترناب فارم کے قریب کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے64 کلوگرام چرس،18کلوگرام افیون برآمد کر لی۔کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق منشیات پشاور سے پنجاب اسمگل کی جارہی تھی، جی ٹی روڈ پرترناب فارم کے قریب کارروائی کے دوران ملزم فرار ہو گئے۔حکام نے منشیات قبضے میں لیتے ہوئے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔