آئی جی سندھ کی ایگلیٹ کورس کے38Aاور38B بیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔

 
0
333

کراچی جون 29 (ٹی این ایس)آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی نے شہیدبینظیربھٹو ایلیٹ ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں ایگلیٹ کورس کے 38A اور38Bبیج کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ان کی آمد پر کمانڈنٹ ایلیٹ ٹریننگ سینٹر تنویرعالم اوڈھو نے انکا استقبال کیا اور پولیس کے خصوصی دستے نے گارڈ آف آنرز پیش کیا۔
آئی جی سندھ نے دوران خطاب پاس آؤٹ ہونیوالے سندھ پولیس کے 270 جوانوں 215 خواتین اہلکاروں جبکہ بلوچستان پولیس کے 213 جوانوں کو تربیت کے جملہ امور انتہائی محنت لگن کے ساتھ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ آج پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک مستعد اور چوکس دستہ سندھ پولیس اور بلوچستان پولیس کی قوت بننے کو تیار ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ سندھ پولیس اور بلوچستان پولیس میں کوئی فرق نہیں ہے بلوچستان پولیس کے جوان سندھ پولیس کے جوان ہیں۔انکا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کا تعاون بلوچستان پولیس سے مستقل بنیادوں پر جاری رہیگا۔
انہوں نے کہا کہ شعبہ پولیس عوام کی خدمت کا ایک ایسا ادارہ ہے جو آپ کی محنت لگن اور دیانتداری کے بدلے میں آپکوعوام میں ناصرف نمایاں کرتا ہے بلکہ آپکی بہترین کارکردگی کی بدولت محکمے میں آپکی عزت و توقیر میں اضافہ بھی ہوتا ہے۔مجھے قوی امید ہے کہ آپ اپنی عملی زندگی میں عوام کی خدمت ان سے احسن سلوک وبرتاؤ اور انکے مسائل ومشکلات کے حل کے لیئے ہر سطح پر غیرجانبدارانہ اقدامات کو اپنے فرائض منصبی میں سرفہرست رکھیں گے کیونک دہشت گردی اور جرائم کے خلاف جنگ میں کامیابی کامیابی عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ ماحول کے فروغ اور قیام کی متقاضی ہے۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ رکاوٹیں اور مشکلات زندگی کا حصہ ہیں تاہم آپ لوگوں نے گھبرانا نہیں ہے آپ لوگوں کو فخر کرنا چاہیئے کہ۔آپ سندھ پولیس کا حصہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ ایک ایسی فورس کا حصہ بننے جارہے ہیں جسکا دہشت گردی اور دیگر جرائم کے خلاف جنگ میں کرادر ایک سنگ میل بن چکا ہے۔شہدائے سندھ پولیس نے عوام کے جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنی قیمیتی جانوں تک کی پرواہ نہیں کی اور دہشت گردی و جرائم کی سرکوبی میں ہر اول دستے کے طور پر اپنے انفرادی اور اجتماعی کرادر کو ایک فریضہ سمجھ کر انجام دیا۔آج وہ ہمارے درمیان نہیں تاہم انکے کارہائے نمایاں ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں جسکی روشنی میں ہمارے قدم ہمارے مقصد اورہدف کی جانب کامیابی سے بڑھتے چلے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام شہدائے پولیس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےاس بات کا یقین دلاتا ہوں ہم انکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دینگے اور اس عزم کابھی اعادہ کرتا ہوں کہ اپنے شہداء کے جنازوں کو کاندھے دینے کے باوجود ہم اپنے مشن سے نہ پیچھے ہٹیں گے اور نہ ہی گھٹنے ٹیکے گیں۔تقریب میں شریک کمانڈنٹ بلوچستان پولیس اشرف زبیر صدیقی نے بھی پولیس اہلکاروں کو تربیت کے جملہ مراحل کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹریننگ سینٹرانسداد دہشت گردی کی تربیت کے حوالے سے ناصرف ملک بلکہ باالخصوص صوبہ سندھ میں ایک منفرد مقام کا بھی درجہ رکھتا ہے اور ہر قسم کی پولیس تربیت کے لیئے موزوں ترین تصور کیا جاتا ہے۔
آئی جی سندھ نے بعداذاں پریڈ کا معائنہ کیا اور دوران تربیت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے جوانوں میں تعرہفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر شہیدبینظیر بھٹوایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد کے کمانڈنٹ تنویرعالم اوڈھو نے آئی جی سندھ اورکمانڈنٹ بلوچستان پولیس کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ٹریننگ سینٹر کے مختلف شعبہ جات کی جانب سے فراہم کردہ تربیتی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب میں ایڈیشنل آئی جی کراچی ایڈیشنل آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈی آئی جیز ٹریننگ و ایسٹ کے ایس ایس پی ملیر اور کمانڈنٹ سعید آباد پولیس ٹریننگ کالج نے بھی شرکت کی۔