اسلام آباد جون 29(ٹی این ایس)پاکستان تحریک انصاف کا کنونشن ہفتہ کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہوگا ،اس ضمن میں اسلام آباد کیپیٹل ڈولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے جمعہ کو جاری نوٹفکیشن میں پاکستان تحریک انصاف کو باقاعدہ طور پر کنونشن کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے کل ہونے والے اس کنونشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت دیگر مقررین خطاب کرینگے واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں کنونشن منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی ۔