سمارٹ لاک ڈاون کے ضابطہ اخلاق پر پابندی کے بعد سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں واضح کمی آئی ہے، ڈپٹی کمشنر اسلام

 
0
293

اسلام آباد 20 جولائی 2020 (ٹی این ایس): وفاقی ضلعی انتظامیہ کے بہترین اقدامات کوڈ 19 مریضوں کی تعداد میں واضح کمی آ گئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے سے کوڈ 19 کے مریضوں کی تعداد بتدریج کم ہو رہی ہے اور آج وفاقی دارالحکومت میں کوڈ 19 کے صرف 23 کیسسز رپورٹ ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سمارٹ لاک ڈاون کے ضابطہ اخلاق پر پابندی کے بعد سے کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں واضح کمی آئی ہے
سمارٹ لاک ڈاون کے دوران اشیاء خوردونوش کی مناسب نرخوں پر بلا تعطل فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کے متعلقہ افسران مسلسل فیلڈ میں ہیں اور مصنوعی مہنگائی کے ذمہ تاجروں کو گرفتار یا جرمانے بھی کیئے جا رہے ہیں
وفاقی ضلعی انتظامیہ نے عیدالحضی پر شہریوں کو کرونا وائرس سے محفوظ بنانے کیلئے بھی خصوصی اقدامات کیئے ہیں اور اس سلسلے میں ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا ہے اور عید کے دنوں میں مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کے تحت ہی داخلہ ممکن ہو گا اور بچوں اور بوڑھے افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا اور
منڈیوں کے علاوہ شہر میں جانوروں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد ہو گی اور عید کے حوالے سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں فیلڈ میں رہیں گی اس حوالے خصوصی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے کوڈ 19 کی وجہ مخصوص حالات میں مہنگائی روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران نے 5 جون سے آج تک شہری اور دیہی علاقوں میں اشیاء خوردونوش کی مصنوعی مہنگائی پر 1362500 روپے جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے اور بارہا خلاف ورزیوں پر گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں تمام اسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے افسران دیہی اور شہری علاقوں میں مصنوعی مہنگائی کے خلاف مسلسل فیلڈ میں متحرک ہیں ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ عید الحضی پر ایس پی پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور اپنے اور اپنے خاندان کی زندگی کو محفوظ بنائیں شہری مویشی منڈیوں میں ضابطہ اخلاق کو یقینی بنائیں اور کوڈ 19 کو شکست دیں