نیب نے شہبازشریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی 5 جولائی کو طلب کرلیا

 
0
270

لاہور جون 29(ٹی این ایس)قومی احتساب بیورو (نیب ) نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کو پنجاب پاور کمپنی کیس میں 5 جولائی کو طلب کرلیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق صاف پانی کیس کے بعد سابق وزیراعلی شہبازشریف کو نیب لاہور نے پنجاب پاور کمپنی کیس میں بھی 5جولائی بروز جمعرات کو طلب کرتے ہوئے سمن جاری کر دیا ہے ،شہباز شریف کو تمام ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کر دی گئی۔واضح رہے کہ اس سے قبل نیب لاہور نے شہباز شریف کو صاف پانی اسکینڈل میں بھی 5جولائی کو طلب کیا ہے جبکہ انہیں 25 جون کو بھی طلب کیا گیا تھا لیکن وہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔