بادامی باغ میں درندہ صفت شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا

 
0
252

لاہورجون 29(ٹی این ایس)صوبائی دارلحکومت کے علاقہ بادامی باغ میں ایک درندہ صفت شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنا ڈالا۔پولیس کے مطابق انسانیت کو شرما دینے والا یہ افسوس ناک واقعہ بادامی باغ کے علاقے میں پیش آیا، جہاں صابر نامی شخص نے اپنی 6 سالہ سوتیلی بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کانشانہ بنایا۔سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی)سٹی آپریشنز احسن سیف نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق درندگی کے دوران متاثرہ بچی کے سر اور دونوں بازوؤں پر فریکچر بھی آئے۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کردیا۔