عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مبینہ حملہ، زہیرندیم اکرم کا بیٹا زخمی

 
0
275

حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ عینی شاہدیں کے بیانات قلمبند کر کے مقدمہ بھی درج کیا جائیگا،پولیس
کراچی جون 30(ٹی این ایس)کراچی کے علاقے پی آئی بی میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں نے مبینہ حملہ کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔پی آئی بی میں تحریک انصاف کے رہنما عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے مبینہ طور پر حملہ کیا گیا۔ حملے کے دوران سابق وفاقی وزیرزہیر ندیم اکرم کے بیٹے زبیر اکرم بھی زخمی ہوئے۔ واقعے کے بعد عامر لیاقت نے پی آئی بی تھانے میں درخواست دے دی۔پولیس کے مطابق عامر لیاقت پر حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ عینی شاہدیں کے بیانات قلمبند کر کے مقدمہ بھی درج کیا جائیگا۔