تنگوانی، جولائی 01 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف لیڈیز ونگ ضلع کشمور کی صدر نصرت بلوچ نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او ای سکیشن انور بروہی نے ان کے گھر میں گھس کر انھیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکےکے بعد انکی ملازمہ کو اٹھا کر لے گیا ۔جسے دو گھنٹے کے احتجاج کے بعد رہا کیا۔ مقامی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایس ایچ او ہمارے سیاسی مخالفین کے کہنے پر دھمکیاں دے رہا ہے۔ نصرت بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ایس ایچ کیخلاف کاروائی کی جائے کی۔