سرگودھا اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں

 
0
363

سرگودھا03جولائی(ٹی این ایس)سرگودھا اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش سے سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں اور نشیبی علاقے زیر اب آگے۔شہر میں تفریحی گاہ کمپنی باغ اور دفتر کارپوریش بھی کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہونے سے نظام درھم برھم ہو گیا اس بارش سے ایک بار پھر گرمی کا زور ٹوٹ گیا اورموسم میں خوشگوار تبدیلی آ گئی منچلے لوگوں عمارتوں سے نکل کر اور موٹرسائیکل سوار شہر بھر میں نہاتے ہوئے لطف اندوز ہوتے رہے۔اس بارش کے ساتھ ساتھ تیز ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ بارش 2 گھنٹے تک جاری رہی جس میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر انے لگا سڑکیں اور گلیاں ڈوب چکی تھیں۔