سرگودھا میں چوری کی وارداتوں میں کار‘ ایک گھر اور 2 دوکانوں کا صفایا کر دیا گیا

 
0
276

سرگودھا03جولائی(ٹی این ایس)سرگودھا میں چوری کی وارداتوں میں کار‘ ایک گھر اور 2 دوکانوں کا صفایا کر دیا گیا۔زرائع کے مطابق بھلوال کی منظور حیات کالونی میں چور مظہر اقبال کی کار لے اڑے۔شہر کے رہائشی علاقہ محمدی کالونی گلی نمبر ایک میں چور شفیق کے گھر کے تالے توڑ کر طلائی زیورات اور نقدی اڑا لی گئی۔ سیٹلائٹ ٹاون میں خالد محمود کی الیکٹرونکس دوکان سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چرا لیا گیا،اسی طرح قینچی موڑ پر محمد رمضان کی اے سی مرمت دوکان سے قیتمی سامان اور اور ویلڈنگ پلانٹ چرا لئے گے۔پولیس نے تفتیش شروع کر دی۔