نیشنل پارٹی کا سندھ کی سطح پر مسلم لیگ ن سے انتخابی اتحاد کا اعلان

 
0
328

الیکشن کمیشن سمیت دیگر اہم اداروں نے دھاندلی کا آغاز کردیا ہے،عمران خان کو کامیاب کروانے کے لئے سہولتیں دی جارہی ہیں: سربراہ  نیشنل پارٹی غوث بخش بزنجو

کراچی، جولائی 01 (ٹی این ایس):    نیشنل پارٹی نے سندھ کی سطح پر مسلم لیگ ن سے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے، نیشنل پارٹی مسلم لیگ ن کے تمام امیدواروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، جبکہ پی ایس 130میں مسلم لیگ ن نیشنل پارٹی کے امیدوار غلام نبی بروھی کو مکمل سپورٹ کرے گی ، بدقسمتی سے 2018ءکے انتخابات ہمیں صاف و شفاف ہوتے نظر نہیں آرہے ، الیکشن سے پہلے ہی الیکشن کمیشن سمیت دیگر اہم اداروں نے دھاندلی کا آغاز کردیا ہے ، عمران خان کو کامیاب کروانے کے لئے سہولتیں دی جارہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر غوث بخش بزنجو، مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے ہفتہ کو کراچی پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرمسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیائ،خواجہ طارق نظیر،نینشل پارٹی کے صدر رمضان میمن، اور دیگر بھی موجود تھے۔ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیا ہے کہ دونوں سیاسی جماعتیں سندھ میں ایک دوسرے کے ساتھ انتخابات میں ہر سطح پر مل کر چلیں گی، انھوں نے کہا کہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ یا تاخیر باالکل بھی برداشت نہیں کی جائے گی،الیکشن کمیشن اور بعض اہم اداروں کے اقدامات سے ہمیں نظر نہیں آرہا ہے کہ الیکشن صاف و شفاف ہوں گے۔ اس حوالے سے ہماری امیدیں دم توڑتی جارہی ہیںعمران خان اور ان کے ساتھیوں کو سہولتیں دی جارہی ہیں،اس کے علاوہ ہمارے وزیر اعلی بلوچستان کے حوالے سے تحفظات تھے انھیں دور نہیں کیا گیاالیکشن کمیشن اور بعض اداروں نے مخصوص ذہن کے لوگوں کو آگے لیکر آئے ہیںبلوچستان میں لوگوں کو دھمکیاں دی گئیں تاکہ وہ مسلم لیگ ن کی اتحادی جماعتوں کا ساتھ نہ دیں، میر حاصل خان بزنجو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جسطرح سے صادق سنجرانی کو آگے لایا گیا اور چیئرمین سینٹ بنوایا گیا اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے مجھے نہیں لگتا کہ عمران خان آئندہ کے وزیر اعظم ہوں گے ، اور آصف علی زرداری کی کوئی حیثیت ہوگی،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ ہم میر حاصل خان بزنجو کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے ہمیشہ نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں مسلم لیگ ن کے عہدیداران کو گرفتار کیا جارہا اور انھیں ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔جے یو آئی ایف، نیشنل پارٹی، دیگر اتحادی جماعتیں ہمارے ساتھ کھڑی ہیںکیسے بھی حالات ہوں مسلم لیگ ن پیچھے ہتنے والی نہیں مسلم لیگ ن نے سندھ میں سو سے زیادہ امیدوار کھڑے کئے ہیں جن میں قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدوار شامل ہیں،مسلم لیگ ن سندھ کے جنرل سیکریٹری سلیم ضیاءنے کہا کہ مسلم لیگ ن نیشنل پارٹی کے پی ایس 130 سے امیدوار غلام نبی بروھی کے ساتھ مکمل سپورٹ کرے گی۔انھوں نے کہا کہ لیاری کے عوام پیپلز پارٹی سے تنگ آچکے ہیں وہ اب تبدیلی چاہتے  ہیں۔