تنگوانی:  ڈاکوؤں نے پولیس کی ناک کے عین نیچے  زمین پر کام میں مصروف کسانوں پر فائرنگ کرکے 20 سالہ  نوجوان کو شدید زخمی کردیا

 
0
319

تنگوانی، جولائی 01 (ٹی این ایس):    تھانہ حاجی خان شر کی کی حدود میں تھانے کے چند قدموں پہ ڈاکوؤں نے زمین پر کام میں مصروف کسانوں پر فائرنگ کرکے 20 سالہ عارب شر کو شدید زخمی کردیا جسے نازک حالت میں رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔ کسانوں نے بتایا کہ حاجی خان شر پوليس کو بروقت  بتانے اور بار بار ایس ایچ او اور ہیڈ محرر کو کالز کرنے کے باوجود پولیس دیر سے پہنچی.انھوں نے بتایا کہ  ہم اپنی زمین پر کام کر رہے تھے تو ڈاکوؤں نے حملہ کیا مگر پولیس خاموش تماشائی بنی رہی. انھوں نے کہا کہ  پوليس بااثر اور ڈاکوؤں سے ملی ہوئی ہے ہمیں کچھ بھی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ دار تھانے حاجی خان شر کی پوليس ہوگی. زخمی نوجوان کے ورثاء اور دیگر کسانوں نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی کشمور سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا