بھارت،ٹرین میں دھواں ،امبالہ اسٹیشن پر خوف کی فضاء،کلیئرنس کے بعد گاڑی روانہ

 
0
548

آگ بوگی کے واش روم میں رکھے ڈسٹ بن میں لگی ، ممکنہ وجہ اس میں جلتی ہوئی سگریٹ پھینکنا ہوسکتا ہے،پولیس 
نئی دہلی جولائی 1(ٹی این ایس)بھارت میں امبالہ کینٹ اسٹیشن پر اس وقت خوف کی فضا ء پھیل گئی جب امرتسر لالکوان ایکسپریس نامی مسافر ٹرین کی ایک بوگی سے مسافروں نے دھواں اٹھتے دیکھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق امرتسر لالکوان ایکسپریس جوں ہی کینٹ اسٹیشن پر پہنچی مسافروں نے ٹرین کی ایک بوگی کے واش روم سے سیاں دھواں اٹھتے دیکھا اورجلنے کی بھی شدید بو محسوس کی جس کے بعد کسی مسافر نے فوری طور پر ایمرجنسی الارم کا بٹن دبایا ۔الارم کی آواز سن کر ریلوے حکام مذکورہ بوگی میں پہنچے اور آگ پر قابو پایا ،بعد ازاں متعلقہ ذمہ دار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ آگ بوگی کے واش روم میں رکھے ڈسٹ بن میں لگی جس کی ممکنہ وجہ اس میں جلتی ہوئی سگریٹ پھینکنا ہوسکتا ہے تاہم حتمی بات تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو سکے گی۔ریلوے حکام کے مطابق اس صورت حال کے باعث امرتسر لالکوان ایکسپریس نامی مسافر ٹرین آدھے گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی جس کے بعد اسے منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔