بیلجیئم میں آٹھ سالہ لڑکے نے سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

 
0
590

چھ سال کے ہائی سکول کی تعلیم ڈیڑھ سال میں مکمل کر لی،پسندیدہ مضمون ریاضی ہے،بچے کی گفتگو
برسلزجولائی 1(ٹی این ایس)یورپی ملک بیلجیئم میں ایک آٹھ سالہ بچے نے ہائی سکول ختم کر کے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لورین سمنز نامی اس بچے نے چھ سال کے ہائی سکول کی تعلیم صرف ڈیڑھ سال میں مکمل کر لی ہے اور انھوں نے ہائی سکول کا ڈپلوما اپنی عمر سے دس سال زیادہ بڑے بچوں کے ہمراہ حاصل کیا۔لورین کے والد کا تعلق بلجیئم سے ہے جب کہ اس کی والدہ ہالینڈ سے ہیں۔ بچے کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کا آئی کیو 145 ہے۔ایک مقامی ریڈیو سٹیشن سے بات کرتے ہوئے لورین کا کہنا تھا کہ ان کا پسندیدہ مضمون ریاضی (میتھ) ہے کیونکہ وہ بہت وسیع ہے اور اس میں شماریات، ایجبرا، اور جیومیٹری شامل ہے۔سکول مکمل کرنے کے بعد دو ماہ کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد لورین یونیورسٹی شروع کرنے والے ہیں۔ ان کے والد کا کہنا تھا کہ لورین بچپن میں دیگر بچوں کے ساتھ زیادہ کھیلنا پسند نہیں کرتے تھے اور انھیں کھلونوں میں بھی زیادہ دلچسپی نہیں تھی۔لورین کا کہنا تھاکہ وہ سرجن یا خلا باز بننے کے بارے میں سوچ رہے تھے مگر اب وہ سوچ رہے ہیں کہ وہ کمپیوٹرز سے منسلک کسی شعبے میں جائیں گے۔ان کا والد کا کہنا تھا کہ اگر کل کو وہ کارپنٹر بننے کا فیصلے کر لے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا جب تک وہ خوش ہے۔