لاہور ہائیکورٹ:آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل،6 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج

 
0
274

لاہور جولائی 2(ٹی این ایس )لاہور ہائیکورٹ نے آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل میں 6 ملزمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔ درخواست ضمانت خارج ہونے والے ملزمان میں احدچیمہ کے بہنوئی منصوراحمد،کزن احمدحسن، بسم اللہ انجنیئرنگ کے ڈائریکٹرمنیرضیا،ایل ڈی اے کے آفسرسجادبھٹہ، پنجاب لینڈڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای اوامتیازحیدر اوربلال قدوائی شامل ہیں۔تاہم عدالت کی جانب سے عبوری ضمانتیں مستردہونے کے بعدملزمان تاحال گرفتارنہ ہوسکے ۔