حملہ آورک ڈائری مل گئی،بھارتی صحافی کے قتل کے مزید انکشافات سامنے آگئے

 
0
321

حملہ آور نے گوری لنکیش کے علاوہ مزید تیس سے زائد افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی،بھارتی ٹی وی 
نئی دہلی 02جولائی(ٹی این ایس)بھارتی صحافی گوری لنکیش کے قتل میں ملوث ہندو انتہا پسند حملہ آور کی ڈائری سے قتل کی تفصیلات اور دیگر انکشافات سامنے آگئے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق حملہ آور کی ڈائری میں تمام معلومات کوڈ ورڈز میں درج کی گئی تھیں، جس کے مطابق گوری لنکیش کے علاوہ مزید تیس سے زائد افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اس کے لیے ریاست مہاراشٹرا اور کرناٹکا سے پچاس شوٹرز کو ہائر کر کے اسلحہ چلانے کی ٹریننگ دی جارہی تھی۔گوری لنکیش کے قتل کے لیے پیشگی تین ہزار اور بعد میں دس ہزار دینے کا کہا گیا تھا، گوری لنکیش کو گزشتہ برس پانچ ستمبر کو قتل کیا گیا تھا۔