مقبوضہ کشمیر ٗبھارت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ٗشبیر ڈار

 
0
384

بھارت کشمیریوں کورائے شماری کے ذ ریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے ٗ بیان 
سرینگر02جولائی (ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنمااورجموں وکشمیرمسلم کانفرنس کے چیئرمین شبیر احمد ڈار نے وادی کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک منصوبہ بند طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شبیر احمد ڈار نے سرینگر میں ایک پارٹی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ اسکی تازہ مثال پلوامہ میں چار معصوم نوجوانوں کو جرم بیگناہی کی پاداش میں شہید کرنا ہے جن میں ایک تیرہ سالہ معصوم بچہ بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے کلگام،شوپیان، پلوامہ اوردیگر علاقوں میں سویلین آبادی کو نشانہ بنا جا رہا ہے اس سے قابض فورسز کے ظالمانہ رویے کی عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ظلم وبربریت کے تمام ہتھکنڈے آزماکر دیکھ چکا ہے کہ کشمیر ی حریت پسندوں کے پایہ استقلال میں ذرا بھی لغزش نہیں آئی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے لیے اب صرف ایک راستہ بچاہے کہ وہ کشمیریوں سے اپنے وعدے پورے کرے اورانہیں رائے شماری کے ذ ریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرے۔ شبیر احمد ڈار نے کہاکہ کشمیریو ں کی جدوجہد آزادی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک آزادی کی منزل حاصل نہیں ہوجاتی ہے۔