کوکرناگ، اچھہ بل اور دیالگام کے علاقوں میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے ٗ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی
سرینگر02جولائی (ٹی این ایس)مقبوضہ کشمیرمیں آزادی پسند کارکن بشیر احمد وانی کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر اسلام آباد قصبے میں مکمل ہڑتال کی گئی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بشیر وانی کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ سال یکم جولائی کو ضلع کے علاقے دیالگام میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کردیا تھا ۔ بشیر اور اسکے ساتھیوں کی مدد کی کوشش کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے اندھا دھند فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو شہری بھی شہید ہوگئے تھے ۔ گزشتہ روز بشیر وانی کے آبائی گاؤں سوف شالی کوکرناگ میں مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے آزادی کے نغمے نشر کئے گئے جبکہ مختلف علاقوں کے لوگ شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گاؤں پہنچے ۔ پورے گاؤں کو پاکستانی جھنڈوں سے سجایا گیا تھا ۔ کوکرناگ، اچھہ بل اور دیالگام کے علاقوں میں تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند رہے ٗ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہی ۔













