ایران اورروس کے مابین جوہری پلانٹ کی تعمیرکیلئے مذاکرات شروع

 
0
392

ایران کے پاس جوہری بجلی پیدا کرنے کی موجودہ صلاحیت صرف ایک ہزار میگا واٹ ہے،ایرانی میڈیا 
تہران اگست 26(ٹی این ایس ) ایران کے وزیر توانائی رضا اردکانیان نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ نئے جوہری پلانٹ کی تعمیرات کے لیے مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے اور منصوبے سے تقریباً 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی۔ایرانی میڈیا نے جوہری ریکٹر سے متعلق خبر میں کہا کہ ایران کے پاس جوہری بجلی پیدا کرنے کی موجودہ صلاحیت 1 ہزار میگا واٹ ہے۔واضح رہے کہ ایران میں روس کا تعمیرکردہ ایک جوہری ریکٹر فعال ہے، روس کے ساتھ 2014 میں معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت ایران میں آٹھ سے زائد ریکٹر تعمیر کرنے تھے۔واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے اتحادی ممالک کی تجاویز اور مشوروں کو رد کرتے ہوئے 8 مئی کو ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدہ منسوخ کردیا تھا جو سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دورِ حکومت میں 2015 میں امریکا اور دیگر عالمی طاقتوں کے درمیان طے پایا تھا، جس میں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی اور روس شامل تھے۔