بھارت میں ہیٹ ویو کے باعث تقریباً 96 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والوں میں 54 کا تعلق یوپی اور 42 کا ریاست بہار سے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی عمر 60 یا اس سے زائد بتائی جا رہی ہے، بہار کے 15 اضلاع شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
حکام نے دن کے اوقات میں 60 سال کی عمر کے افراد کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے