عمران خان کی سیال شریف آمد کیلئے انتظامات مکمل ، نماز عصر سے قبل سیال شریف میں تقریب سے خطاب کریں گے

 
0
450

سرگودہا02جولائی (ٹی این ایس) تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی سیال شریف آمد کے لئے انتظامات مکمل کر لئے گئے اور پنڈال بھی سجا دیا گیا۔عمران خان نماز عصر سے قبل سیال شریف میں تقریب سے خطاب کریں گے۔جس کے بعد پیر آف سیال خواجہ حمید الدین کے صاحبزادہ محمد قاسم سیالوی اور پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ این اے 92 نعیم الدین سیالوی عمران خان اور عمائدین کے اعزاز میں دعوت بھی دیں گے۔معلوم ہوا ہے کہ عمران خان سیال شریف میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔جبکہ حلقہ پی پی 80 سے آزاد امیدوار میاں نور حیات کلیار بھی اجتماع میں عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے جن کی طرف سے اعلان دستبرداری متوقع ہے۔