لیگی امیدواروں کو کوئی اور نہیں مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ہراساں کر رہا ہے‘میاں محمود الرشید 

 
0
604

عمران خان کے پیچھے جرنیل نہیں دہائیوں کی جدوجہد ہے، (ن) لیگ شکست سے خوفزدہ او ر الیکشن سے بھاگ رہی ہے
لاہور 02جولائی(ٹی این ایس) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ لیگی امیدواروں کو کوئی اور نہیں مسلم لیگ (ن) کا بیانیہ ہراساں کر رہا ہے، اسی بیانیہ نے عوام اور مسلم لیگ (ن) میں فاصلہ پیدا کر دیا، عمران خان کے پیچھے جرنیل نہیں دہائیوں کی جدوجہد ہے، (ن) لیگ شکست سے خوفزدہ او ر الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اچھرہ بازار میں پارٹی کارکنان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں ذیشان صدیقی، مدثر کمبوہ، ریاض جٹ، شیخ خرم، شاہد خان، جلال الدین جھارا، وکی خان، ملک مقصود، نوید عرف کاکا و دیگر شامل تھے۔ اس موقع پر میاں محمودالرشید نے کہا کہ عوام ہی نہیں مسلم لیگ ن کے بیانیے نے خود لیگی امیدواروں کو بھی دور کر دیا کیونکہ کوئی بھی حب الوطن شہری ریاستی ادارں کے خلاف مکروہ سازش کا حصہ نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ لیگی امیدواروں کو کوئی اور نہیں مسلم لیگ ن کا بیانیہ ہراساں کر رہا ہے، اسی بیانیہ نے عوام اور مسلم لیگ ن میں فاصلہ پیدا کر دیاہے میاں محمودالرشید نے کہاعمران خان کے پیچھے جرنیل نہیں دہائیوں کی جدوجہد ہے، ن لیگ شکست سے خوفزدہ او ر الیکشن سے بھاگ رہی ہے، خدشہ ہے کہ نواز شریف الیکشن سے عین پہلے بائیکاٹ کا اعلان کر دیں گے لیکن انکا یہ کارڈ نہیں چلے گا ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا اور ملک کا وزیراعظم عمران خان ہوگا بس کارکنان تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔