ڈپٹی کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس ،خواجہ سراؤں کے نادرا شناختی کارڈ کے اجراء کے پراسیس کا جائزہ لیا گیا

 
0
387

لاہور 02جولائی(ٹی این ایس) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق کی زیر صدارت خواجہ سراؤں کے نادرا کارڈ کے اجراء کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں خواجہ سراؤں کی نمائندہ صائمہ بٹ، محمد بشیر جاوید، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا طارق محمود، ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر شاہد لطیف ،ملک ارشد ایڈووکیٹ لاہور بار، ملک سہیل صدر لاہور بار، سی سی او (ہیلتھ) لاہور ڈاکٹر شہناز اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں خواجہ سراؤں کے نادرا شناختی کارڈ کے اجراء کے پراسیس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں خواجہ سرا کی ولدیت میں گرو اور بغیر گرو خواجہ سرا کی ولدیت میں نام کے اندراج پر بات چیت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے کہا کہ خواجہ سرا اور گرو اپنا بیان حلفی جمع کروائیں گے اور خواجہ سرا کے نہ ہونے کے شک پر میڈیکل کروایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سرا شناختی کارڈ بنانے کے طریقہ کار پر تحفظات پر آگاہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کے اجراء کے لیے نادرا سپیشل کاؤنٹر قائم کریں گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ گرو سے سپیشل ملاقات کریں گا۔ ڈی سی لاہور کیپٹن (ر) انوارالحق نے ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر) عامر شفیق کو ڈی سی آفس سے فوکل پرسن نامزد کیا ہے ۔ انہوں نے پولیس ، لوکل گورنمنٹ محکمہ کو بھی فوکل پرسن نامزد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر گرو کے خواجہ سرا کی ولدت کا معاملہ اگلے اجلاس میں کیا جائے گااور اس ضمن میں تمام سوچ و بچار اور تجاویز دی جائے۔