غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، تین زخمی

 
0
323
Palestinians protest on the Gaza side of the border between Israel and Gaza June 8, 2018. REUTERS/Amir Cohen

قابض فوج نے زخمی ہونے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ،زخمیوں میں 16سالہ لڑکا بھی شامل
مقبوضہ غزہ 03جولائی(ٹی این ایس)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں اسرائیلی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شہید اور کم سے کم تین زخمی ہوگئے۔ قابض فوج نے زخمی ہونے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ کی مشرقی سرحد پر حفاظتی باڑ کے قریب کھڑے چار فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی جاں بحق اور تین خمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے جو زخمی حالت میں وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسے رفح میں یوسف النجار اسپتال داخل کردیا گیا ہے۔اسرائیلی فوج نے زخمی ہونے والے دو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔قبل ازیں اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ غزہ کی سرحد سے دراندازی کی کوشش کرنے والے ایک فلسطینی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے جب کہ متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔